ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / 23برسوں سے لاپتہ ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوئی سرسی پولس : بنگلورو میں گرفتار ہوا ملزم  

23برسوں سے لاپتہ ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوئی سرسی پولس : بنگلورو میں گرفتار ہوا ملزم  

Fri, 18 Dec 2020 17:49:19    S.O. News Service

سرسی :18؍دسمبر (ایس اؤ نیوز) شہر کے ایک صراف سے 23برس قبل 6ہزار روپئے قرض لے کر فرار ہوئے ملزم کو شہری تھانہ پولس آخر کار گرفتار کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ ملزم کے متعلق بتایا گیا ہے کہ وہ ضلع اور ریاست کے کئی مقامات پر دھوکہ دہی کی وارداتیں انجام دینے میں ملوث ہے۔

پولس نے بتایا کہ یلاپور تعلقہ منچی کیری دیہات کے دتاتریا ہیگڈے 19دسمبر  1997کو انپا لکشمن رائیکر سے 6ہزار روپئے  قرض لیا تھا۔ اس کے بعد قرض لوٹائے بغیر دھوکہ دے کر فرار ہوگیا تھا اس تعلق سے سرسی شہری پولس تھانہ میں 1998میں کیس درج ہواتھا۔ ریاست کے کئی مقامات پر اس کی تلاش کرنے کے بعد بھی ملزم ہاتھ نہیں آیا تھا۔عدالت کی طرف سے کئی مرتبہ  وارنٹ جاری کرنےکے باوجود ملزم عدالت میں بھی حاضر نہیں ہوا تھا۔ لیکن پولس لگاتار ملزم کی تلاش میں رہی ۔ آخر کار ملزم دتاتریا بنگلورو میں ہونے کی مصدقہ اطلاع پر وہیں جا کر جمعرات کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ ملزم دتاتریا کے خلاف ضلع کے کمٹہ ، ہوناور اور ریاست کے کئی مقامات پر دھوکہ دہی کیس درج ہونےکی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔


Share: